جمعرات , اپریل 22 2021
خانہ / خبريں / پاکستان / شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے دو طالبان گروپوں کا ٹی ٹی پی سے اتحاد کا اعلان ـ

شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے دو طالبان گروپوں کا ٹی ٹی پی سے اتحاد کا اعلان ـ

شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے دو طالبان گروپوں کا ٹی ٹی پی سے اتحاد کا اعلان ـ

میرانشاہ:(ٹرائبل نیوز) تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کے دو گروپوں نے تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت کا اعلان کردیا ـ

ذرائع کے مطابق دونوں تنظیمیں سینکڑوں خطرناک جنگجوں پر مشتمل ہیں جن کے سربراہو نے کل جمعہ کے روز پاک افغان بارڈر پر کسی نامعلوم مقام پر ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے امیر (مفتی نورولی محسود) سے بیعت کا اعلان کردیا ـ

تحریک طالبا پاکستان کی میڈیا ویبسائٹ پر جاری تفصیل میں لکھا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کی معروف جہادی شخصیت مولوی علیم خان نے اپنے 9 جہادی کمانڈروں اور اپنے تمام مجاہدین ساتھیوں کی ایک کثیر تعداد کے ساتھ تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی ۔

جبکہ دوسری گروپ جو شمالی وزیرستان کے میامی قوم سے تعلق رکھتے ہیں جن کی امیر کا نام (غازی عمر عزام) بتایا جاتا ہے اور ان کے گروپ (موسیٰ شہید کاروان) کے نام سے شہرت رکھتے ہے انہوں نے بھی اپنے تمام کمانڈروں اور ساتھیوں سمیت تحریک طالبان کے امیر (مفتی نور ولی محسود) کے ہاتھ پر بیعت کیا ـ

یاد رہے کہ آج سے تقریبا تین مہینے پہلے بھی کئی شدت پسند تنظیموں نے تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی جن میں سرفہرست تنظیمیں جماعت الاحرار اور حزب الاحرار تھے ان کی سربراہان نے مفتی نورولی محسود سے بعیت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے تنظیمیں ختم کرکے تحریک طالبان پاکستان میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی تھی ـ

اشاعت tburdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے